پشاور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی، عدالت نے وفاقی حکومت سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔
وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، بیرونی ملک سفر نہیں کرسکتے۔
وکیل کے مطابق درخواست گزار بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، نام لسٹ میں ہونے کی وجہ سے نہیں جاسکتے۔
نمائندہ ایف آئی اے کے مطابق درخواست گزار کا نام سٹاپ لسٹ میں ہے، اس حوالے سے رپورٹ جمع کریں گے، عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔