باجوڑ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا۔
پولیس ذرئع کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم پھینکا، دھماکے سے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔
واضح رہے مبارک زیب خان نے اگست 2024 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن ہیں، اُنہوں نے 2024ء کے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے8 باجوڑ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر کامیابی حاصل کی تھی۔