وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تبدیل: سی ایم ہاؤس کے اہم افسران کوہٹا دیا گیا

Published On 14 October,2025 10:01 pm

پشاور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کے اہم افسران بھی عہدوں سےہٹا دیے گئے۔

سی ایم آفس کے اعلامیہ کے مطابق چیف سکیورٹی آفیسر کے بعد وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو بھی ہٹا دیا گیا، محمد عابد مجید سے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ گریڈ 18 کے احسن حیدر گوندل کو پی ایس او ون کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا، دو روز قبل چیف سکیورٹی آفیسر نجم الحسین کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

دوسری جانب یہ بھی یاد رہے کہ تینوں عہدوں پر نئی تقرریاں تاحال عمل میں نہیں لائی گئیں۔