لاہور: (دنیا نیوز) بھارت سے 10 روزہ مذہبی یاترا پر پاکستان آنے والے 2 ہزار سکھ یاتری آج اپنے وطن واپس روانہ ہوں گے، پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ سکھ یاتریوں کو رخصت کریں گے۔
سکھ یاتریوں نے حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں کی جانب سے شاندار انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیں اپنے گھر جیسا پیار، سکون اور احترام ملا۔
یاتریوں کے مطابق پاکستان میں واقع تمام گوردواروں کو محبت، خلوص اور احترام کے ساتھ محفوظ رکھا گیا ہے، اپنی یاترا کے دوران سکھ عقیدت مندوں نے گردوارہ پنجا صاحب حسن ابدال، گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب اور گردوارہ دربار صاحب کرتارپور نارووال میں حاضری دی۔
دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کی خصوصی مہمان نوازی کی گئی جبکہ ان کے قیام و سفر کے تمام انتظامات کو سراہا گیا۔



