فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری تاریخی فیصلہ ہے: صادق سنجرانی

Published On 05 December,2025 12:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد دی۔

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری تاریخی فیصلہ ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ تینوں مسلح افواج کے مابین ہم آہنگی اور رابطے مزید مضبوط کرے گا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری سے شدید مایوسی کا شکار ہوئیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری سے ملکی دفاع اور قومی سلامتی مزید مضبوط ہوئی ہے، سی ڈی ایف کی تقرری ملک میں استحکام کے ایک نئے دور کی بنیاد ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص نے پاکستان کا عالمی تشخص مزید نمایاں کیا۔