کراچی: (دنیا نیوز) لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزدگی کا واقعہ، گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے عمارت زمین بوس ہو گئی۔
چیف فائر افسر ہمایوں خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہ تین منزلہ فیکٹری زمین بوس ہونے کے بعد آگ کو کنٹرول کرلیا گیا، متاثرہ فیکٹری میں کولنگ کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔
ہمایوں خان نے کہا کہ متاثرہ فیکٹری میں وافر مقدار میں کپڑا موجود تھا، تقریباً تین بجے آگ لگنے کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔
چیف فائر افسر نے کہا کہ آگ کی شدت زیادہ تھی فوری طور پر اسنارکل اور فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے تھے۔
ہمایوں خان نے بتایا کہ آتشزدگی کا شکار ہونے والی فیکٹری میں آگ بجھانے کے آلات موجود تھے یا نہیں اس حوالے سے تحقیقات کرائی جائیں گی۔



