لاہور: (دنیا نیوز) کبڈی ورلڈکپ 2020ء کے دوران تیسرے دن تین میچز ہوئے، آسٹریلیا نے آذربائیجان کو زیر کر لیا، جرمنی نے انگلینڈ کو پچھاڑ دیا۔ بھارت نے سیر الیون کو آؤٹ کلاس کر دیا۔
کبڈی ورلڈکپ کے تیسرے روز کے دوران پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 53 پوائنٹس کیے جبکہ آذر بائیجان نے 24 پوائنٹس کیے اسی طرح کینگروز کے پہلوانوں نے یہ میچ بآسانی 27 پوائنٹس سے یہ میچ جیت لیا۔
کبڈی ورلڈکپ کے دوسرے اہم میچ میں جرمنی نے انگلینڈ کو زیر کر لیا۔
دوسرے میچ کے دوران جرمنی نے انگلینڈ کی ٹیم کو 21 پوائنٹس سے شکست دی، میچ کے اختتام پر جرمنی نے 49 جبکہ انگلینڈ نے 28 پوائنٹس بنائے۔
تیسرے روز کے تیسرے میچ کے دوران بھارت نے حریف ٹیم سیرالیون کو بآسانی شکست دیدی۔
میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم سیر الیون کی ایک بھی نہ چلنے دی اور میچ با آسانی طور پر 18-45 پوائنٹس سے جیت لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تین میچز کے دوران بھارت، ایران اور آسٹریلیا اپنے اپنے میچز جیتنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
میگا ایونٹ کے میچ کے دوران بھارتی ٹیم نے 28 کے مقابلے میں 62 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کر کے جرمن جوانوں کو پچھاڑا۔
دوسری طرف ایک اور میچ میں ایران نے برطانیہ کو ہرا کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح کو گلے لگا لیا۔
دوسرے میچ کے دوران ایران نے برطانیہ کی ٹیم کو 30 پوائنٹس سے شکست دیدی۔ یہ میچ بھی یکطرفہ ثابت ہوا، میچ کے اختتام پر ایران نے حریف ٹیم انگلینڈ کو 27-57 پوائنٹس سے پچھاڑ ڈالا۔
تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کینیڈا کو 11 پوائنٹس سے شکست دیدی۔ میچ کے اختتام پر آسٹریلیا نے 48 جبکہ کینیڈا نے 37 پوائنٹس بنائے۔