وزیراعظم نے ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کا گرین سگنل دے دیا

Published On 11 January,2021 09:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ساؤتھ ایشین گیمز کے حوالے سے اچھی خبر ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان میں کھیلوں کے انعقاد کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے تصدیق کی ہے کہ گیمز کے انعقاد کے لیے حکومتی یقین دہانی مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ساؤتھ ایشین گیمز کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف اور وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ساؤتھ ایشیئن گیمز کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے ساؤتھ ایشین گیمز کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے گیمز کے انعقاد کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔ سٹیئرنگ کمیٹی میں اولمپک ایسوسی ایشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ سٹیئرنگ کمیٹی کے ماتحت آرگنائزنگ کمیٹی قائم کریں گے۔ آئندہ سائوتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے۔
 

Advertisement