سعودی ڈاکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ قطری ڈرائیور نصرالعطیہ نے جیت لیا

Published On 12 January,2021 11:01 am

نیوم: (دنیا نیوز) سعودی ڈاکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ قطری ڈرائیور نصرالعطیہ نے جیت لیا۔ دھول اڑاتی گاڑیوں اور بائیکس نے سب کو پرجوش کر دیا، حادثہ پیش آنے سے ریس سنسنی خیز ہو گئی۔

ڈاکار ریلی کے آٹھویں مرحلے میں تین سو پچھتر کلومیٹر کا فاصلہ، رفتار اور توازن کا زبردست مقابلہ ہوا، قطر کے نصرالعطیہ نے برتری اور مہارت کی دھاک بٹھا دی۔ انہوں نے فرانسیسی ڈرائیور پیٹر ہانسل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بائیک رائیڈرز نے بھی خوب جوش دکھایا، جیت کے جنون دکھاتے ایک موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا، سوار کو ابتدائی طبی امداد دی گئی، میدان سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

موٹر سائیکل کیٹگری میں چلی کے جوزے اگنایو نے کامیابی اپنے نام کی۔
 

Advertisement