شمشیر زنی کا کھیل کراچی میں عروج پر پہنچ گیا

Published On 12 January,2021 12:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شمشیر زنی کا کھیل کراچی میں عروج پر پہنچ گیا، فینسنگ سیکھنے کے لئے لڑکے، لڑکیوں اور بچوں کے بڑی تعداد نے کوچنگ کیمپ جوائن کرلیا۔

تلوار بازی ہے تو خطرناک، یہ شوق ایک بار لگ جائے تو وہ چھوٹتا نہیں، اولمپک کا یہ کھیل اب پاکستان میں آہستہ آہستہ مقبول ہو رہا ہے۔ یہہی وجہ کے کہ کراچی میں لگے فینسنگ کے تربیتی کیمپ میں لڑکے اور لڑکیوں سمیت بچوں نے شرکت کی۔ کیمپ میں شمشیر زنی کی مہارت سیکھائی گئی، خواتین نے ثابت کیا کہ وہ مردوں سے کم نہیں۔

فینسنگ کی شوقین لڑکیوں کا کہنا ہے کہ فینسنگ کھیل کے ساتھ ساتھ سلیف ڈیفینس بھی سیکھاتی ہے کہ اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ کھلاڑیوں کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندہ کرنا خواب ہے۔
 

Advertisement