پاکستان میں ویڈیو گیمز کو باقاعدہ سپورٹس کا درجہ دینے کا فیصلہ

Published On 13 January,2021 11:19 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نوجوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ اب ویڈیو گیمز کھیلنے والے بھی کھلاڑی شمار ہوں گے کیونکہ حکومت پاکستان نے ویڈیو گیمز کو ملک میں باقاعدہ سپورٹس کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی جانب سے اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں ویڈیو گیمز کو سپورٹس کا درجہ دینے بارے غور کیا جائے گا جبکہ ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔

ویڈیو گیمز کو سپورٹس کا درجہ دینے کے بعد پاکستان بھر میں کرکٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کی طرح اس کے بھی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نوجوان بھرپور طریقے سے حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں گے۔

 

Advertisement