انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ کا سیمی فائنل ہار گئے

Published On 29 May,2022 08:46 pm

اورتاکا:(دنیا نیوز) قومی ریسلر انعام بٹ ورلڈ بیچ سیریز کے سیمی فائنل میں ہار کر گولڈ میڈل سے محروم ہو گئے۔

ترکی میں جاری ورلڈ بیچ سیریز کے سیمی فائنل میں انعام بٹ کا آذربائیجانی حریف سے مقابلہ ہوا، جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے پہلے قومی ریسلر نے میزبان ملک کے عبداللہ کو ہرا کر فائنل فور میں جگہ بنائی تھی، جہاں ان کی کامیابیوں کا سفر ختم ہو گیا، انعام بٹ کانسی کے تمغے کے ساتھ 31 مئی کو وطن واپس آئیں گے۔