ڈھاکہ : ( ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ایشیاء کے زیر اہتمام کھیلے جانے والی انڈر 14 ٹینس چیمپئن شپ پاکستان کے ٹینس سٹار حمزہ رومان نے جیت لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے ٹینس سٹار حمزہ رومان نے آئی ٹی ایف ایشیاء انڈر 14 ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں ہم وطن حریف ابوبکر کو شکست دے کر ایونٹ جیت لیا، فائنل میں حمزہ نے ابوبکرکو چھ دو، چھ تین سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا۔
دوسری جانب ڈبلز میں بھی پاکستان کے حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ نے بنگلہ دیش کے تشار اور بھیاں کو ہراکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔
ایونٹ کی ڈبلز کیٹگری میں حمزہ اور ابوبکر نے بنگلہ دیش کی جوڑی تشار اور بھیاں کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دیکر میڈلز اپنے نام کئے۔