پاکستان ائیر فورس یاٹ کلب میں بوٹ ریلی سیزن 2 کی اختتامی تقریب

Published On 04 March,2023 07:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان بوٹ ریلی سیزن 2 کی اختتامی تقریب پاکستان ائیر فورس یاٹ کلب میں منعقد کی گئی۔

چیئرمین پی این ایس سی بلوچستان، ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود احمد نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی، پاکستان بوٹ ریلی کے سربراہ احمد مامور ایمیمی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد مامور نے کہا کہ ہمارا مقصد سمندری سیاحت کو فروغ دینا ہے، ایک ہزار کلو میٹر کی بیلٹ پر صرف دو مرینہ ہیں، تمام اداروں کو ملا کر مرینہ بنانے کا مقصد اکانومی کو بڑھانا ہے۔

احمد مامور کا مزید کہنا تھا کہ دو برسوں سے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ اس کام کو مزید بڑھایا جائے۔