ٹوکیو : (ویب ڈیسک ) ٹوکیو میراتھن میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سلمان خان اور حامد بٹ نے میراتھن مقابلوں کا اہم ترین اعزاز اپنے نام کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق 5 مارچ کو ہونے والے ٹوکیو میراتھن میں حامد اور سلمان سمیت پاکستان کے 11 باصلاحیت ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوکیو میراتھن مکمل کی ، ان میں 5 خواتین بھی شامل تھیں۔
سلمان کے ساتھ حامد بٹ اور عائشہ لودھی نے بھی بوسٹن، لندن، برلن، شکاگو، نیویارک اور ٹوکیو میراتھن مقابلوں کو مکمل کرکے ایبٹ سکس اسٹار میڈل اپنے نام کرلیا ۔
سلمان خان پہلے پاکستانی نژاد شہری ہیں جو دنیا کے 6 اہم ترین میراتھن مقابلوں کو مکمل کرنے میں کامیاب رہے، سلمان خان نے سب سے پہلے بوسٹن میراتھن میں شرکت کی تھی اور اس کے بعد ہی انہوں نے سکس اسٹار میڈل کو اپنے نام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
"It means a lot to me and my country as I would be the first Pakistani to achieve this milestone."
— Abbott WMMajors (@WMMajors) March 4, 2023
Salman Khan will become the world’s first Pakistani Six Star Finisher when he crosses the line in Tokyo.
Read the story of his Six Star journey.
سلمان خان کے علاوہ ٹوکیو اولمپکس میں رابعہ نعیم، عائشہ قمر، فہد مختار، پریم کمار، ہما رحمان، فواد کریم، عائشہ اختر، حسن تاجدار اور سارہ لودھی نے شرکت کی۔