فرنچ اوپن : جوکووچ اور الکاراز نے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

Published On 31 May,2023 03:47 am

پیرس : (ویب ڈیسک ) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین نوویک جوکووچ اور ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے فرنچ اوپن ٹینس میں مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ کے کوالیفائی کر لیا۔

ایونٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی الیگزینڈر کواچ وچ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 2-6 اور 6-7(1-7) سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

کارلوس الکاراز نے اطالوی حریف فلاویو کوبولی کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6، 2-6 اور 5-7 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ کے کوالیفائی کیا۔

یاد رہے کہ سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے۔