لیون : ( ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے نامور اور نمبر ون ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری نے ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنلز ( اے ٹی پی ) لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
نامور انگلش ٹینس سٹار مسلسل تیسری مرتبہ اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔
نوری نے ایونٹ کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ارجنٹائن کے ٹینس سٹار سیباسٹین بائز کو شکست دی۔
برطانوی کھلاڑی نے سیباسٹین بائز کو 2-6، 6-2 اور 1-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
کیمرون نوری کا سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے فورتھ سیڈڈ فرانسسکو سیرونڈولو سے مقابلہ ہوگا۔