اٹالین اوپن : اینڈی مرے ابتدائی راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

Published On 12 May,2023 01:24 am

روم : ( ویب ڈیسک ) نامور برطانوی ٹینس سٹار اور تین بار کے گرینڈ سلام چیمپئن اینڈی مرے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

مینز سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میں میزبان کھلاڑی فابیو فوگنینی نے 35 سالہ برطانوی کھلاڑی کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔

فابیو فوگنینی نے سخت مقابلے کے بعد اینڈی مرے کو 4-6، 6-4 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

خیال رہے کہ اینڈی مرے نے گزشتہ ہفتہ کو فرانس میں چیلنجرایونٹ کا ٹائٹل جیتا تھا اور وہ 2017 کے بعد پہلی بار روم کلے کورٹ پر کھیلے۔

Advertisement