میڈرڈ : ( ویب ڈیسک ) بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار میتھیو ایبڈن نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کی کیٹگری کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
فاتح جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں نیدرلینڈز کے ویزلی کولہوف اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی کو ہرا کر ٹاپ فور مرحلے میں رسائی حاصل کی۔
روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن نے کوارٹر فائنل میں ویزلی کولہوف اور انکے جوڑی دار نیل سکوپسکی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔