میڈرڈ اوپن : آرینا سبلینکا اور ماریا سکاری سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

Published On 03 May,2023 06:35 am

میڈرڈ : ( ویب ڈیسک ) بیلاروس کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبلینکا اور یونانی ٹینس سٹار ماریا سکاری نے میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

آرینا سبلینکا نے روسی حریف میرا الیگزینڈروونا اینڈریوا جبکہ ماریا سکاری نے ہسپانوی حریف پاؤلا بدوسا گیبرٹ کو ہرایا۔

آرینا سبلینکا نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی میرا الیگزینڈروونا اینڈریوا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

دوسرے میچ میں ماریا سکاری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی حریف کھلاڑی پاؤلا بدوسا گیبرٹ کو سیدھے سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔

Advertisement