پیرس : ( ویب ڈیسک ) روس کے ٹینس سٹار اینڈرے روبلوف نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل ( اے ٹی پی ) کے زیر اہتمام مونٹی کارلو ماسٹرز کے دلچسپ مقابلے روکبیرون کیپ مارٹن میں جاری ہیں۔
ایونٹ کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں اینڈرے روبلوف نے ڈنمارک کے ہولگر رونے کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
روسی ٹینس سٹار نے ڈنمارک کے حریف کھلاڑی کو فائنل معرکے میں 5-7، 2-6، 5-7 سے شکست دی۔
یاد رہے کہ سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں ہولگر رونے نے جانک سنر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-1 ، 5-7 اور 5-7 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں اینڈرے روبلوف نے ٹیلر فرٹز کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 7-5، 1-6 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔