پیرس : ( ویب ڈیسک ) ڈنمارک کے ہولگر رونے اور روس کے اینڈرے روبلوف نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل ( اے ٹی پی ) کے زیر اہتمام مونٹی کارلو ماسٹرز کے دلچسپ مقابلے روکبیرون کیپ مارٹن میں جاری ہیں ، مینز سنگلز کے مقابلوں میں ہولگر رونے نے اٹلی کے جانک سنر اور اینڈرے روبلوف نے امریکا کے ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں ہولگر رونے نے جانک سنر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-1 ، 5-7 اور 5-7 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں اینڈرے روبلوف نے ٹیلر فرٹز کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 7-5، 1-6 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔