انگلینڈ: (ویب ڈیسک ) آل انگلینڈ ٹینس کلب نے یوکرین کے ٹینس کے کھلاڑیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔
آل انگلینڈ ٹینس کلب نے کہا ہے کہ جنگ سے متاثرہ ملک یوکرین کے کھلاڑیوں کی مالی امداد کی جائے گی، ومبلڈن سمیت انگلینڈ میں ہونے والے تمام گراس ٹورنامنٹس میں کھلاڑیوں کو رہائش دی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو یہ سہولت کوالیفائنگ راؤنڈ اور مین ڈرا میں حاصل ہو گی۔
یوکرین کے کھلاڑیوں کو آل انگلینڈ کلب کے ٹینس کورٹس پر پریکٹس کی بھی اجازت ہو گی جبکہ یوکرین کے کھلاڑیوں کی مالی معاونت بھی دی جائے گی۔
اندازے کے مطابق 5 لاکھ پاؤنڈز سے زائد کی رقم اس کے لیے عطیہ کی جائے گی، ومبلڈن میں یوکرین کے 15 کھلاڑی حصہ لیں گے۔
آل انگلینڈ کلب نے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو ومبلڈن میں کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے ، روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو نیوٹرل رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔