میڈرڈ : (ویب ڈیسک ) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون ایگا سویٹیک اور روسی ٹینس کھلاڑی ویرونیکا کدرمیٹووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔
ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، عالمی نمبرون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ 21 سالہ ایگا سویٹیک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
انہوں نے کروشین حریف کھلاڑی پیٹرا مارٹیچ کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں روسی ٹینس کھلاڑی ویرونیکا کدرمیٹووا نے بھی کوارٹر فائنل لائن عبور کر لی ، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تھرڈ سیڈ امریکی حریف کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو 4-6، 0-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں ایگا سویٹیک اور ویرونیکا کدرمیٹووا ایک دوسرے کے خلاف فائنل کے لئے نبرد آزما ہوں گی۔