میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز : آرینا سبلینکا اور ماریا سکاری سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Published On 03 May,2023 10:23 am

میڈرڈ : (ویب ڈیسک ) بیلاروس کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبلینکااور یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

 

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، 24 سالہ بیلاروسی ٹینس کھلاڑی آرینا سبلینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصری حریف کھلاڑی مایار شریف کو 6-2، 2-6 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے رومانین حریف کھلاڑی اریناکیمیلیا بیگو کو 7-6(7-3)، 4-6 اور 2-6سے ہرا کر ٹاپ فور راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں آرینا سبلینکااور ماریا سکاری ایک دوسرے کے خلاف فائنل کے لئے نبرد آزما ہوں گی۔
 

Advertisement