لندن : ( ویب ڈیسک ) برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو ہاتھ اور ٹخنے کی سرجری کے باعث فرنچ اوپن اور ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں 20 سالہ ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ میں رواں سیزن میں حصہ نہیں لے سکوں گی۔
ایما نے اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں بتایا کہ اسی طرح کا آپریشن میرے بائیں ٹخنے کا بھی ہوا ہے ، گزشتہ دس ماہ کے دوران میں تمام تکالیف کے باوجود کھیلی مگر اب میرے یہ ممکن نہیں تھا۔
pt1 pic.twitter.com/sS7Url5j0p
— Emma Raducanu (@EmmaRaducanu) May 3, 2023
خیال رہے کہ ایما راڈوکانو 2021 میں یو ایس اوپن کا اعزاز جیتنے کے بعد سے مسلسل فٹنس مسائل کا شکار چلی آرہی ہیں۔