میڈرڈ اوپن: عالمی نمبرون ایگا سویٹیک اورآرینا سبلینکا فائنل میں پہنچ گئیں

Published On 05 May,2023 11:02 am

میڈرڈ: (ویب ڈیسک ) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون ایگا سویٹیک اور بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبلینکا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئیں۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،  21سالہ عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایگا سویٹیک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

انہوں نے روسی حریف کھلاڑی ویرونیکا کدرمیٹووا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں بیلاروس کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبلینکا نے بھی سیمی فائنل لائن عبور کر لی ، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف یونانی کھلاڑی ماریا سکاری کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور1-6سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
 

 

Advertisement