میڈرڈ (ویب ڈیسک) بیلاروس کی ارینا سبلینکا نے شاندار کارکردگی کی بدولت دوسری بار میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔
ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کھیلے گئے ویمن سنگلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر 2 بیلاروس کی ارینا سبلینکا نے عالمی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا شیوٹک کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-3 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
— #MMOPEN (@MutuaMadridOpen) May 6, 2023
واضح رہے کہ یہ ان کے کیریئر کا 13 واں ٹائٹل ہے اس سے قبل ارینا سبلینکا رواں سال آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں ۔