کارلوس الکاراز نے میڈرڈ اوپن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

Published On 08 May,2023 02:53 am

میڈرڈ : ( دنیا نیوز ) ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو کارلوس الکاراز نے جرمنی کے ٹینس سٹار جان لینارڈ سٹرف کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

20 سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے رواں سیزن میں ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل ( اے ٹی پی ) ٹور پر چوتھی اور مجموعی طور پر 10 ویں ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

الکاراز میڈرڈ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں اس سے قبل یہ اعزاز ان کے ہم وطن کھلاڑی رافیل نڈال نے 2014 میں اپنے نام کیا تھا۔

دوسری جانب بیلاروس کی ارینا سبلینکا نے شاندار کارکردگی کی بدولت دوسری بار میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کھیلے گئے ویمن سنگلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر 2 بیلاروس کی ارینا سبلینکا نے عالمی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا شیوٹک کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-3 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

Advertisement