برلن: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر بے حد مقبول فٹنس انفلوئنسر جو لنڈنر 30 سال کی عمر میں انتقال کرگیا، جو لنڈنر کے انسٹا گرام پر 8 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والا فٹنس انفلوئنسر جو لنڈنر انسٹاگرام پر بے حد مقبول تھا، جو لنڈنر کی موت کی تصدیق اس کی دوست نے کی جو خود بھی فٹنس کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔
انسٹاگرام پر 80 لاکھ سے زائد فالوؤرز ہونے کے ساتھ ساتھ جو لنڈنر کے یوٹیوب چینل پر 500 ملین ویوز تھے، وہ لوگوں کی فٹ رہنے کیلئے ذہن سازی کرتا تھا اور جم میں ورزش کے مختلف طریقے بتاتا تھا۔
لنڈنر کے دوست نے بتایا کہ 3 روز قبل اسے گردن میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی جس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی، لنڈنر کی موت کی وجہ (خون کی شریان میں سوزش) بنی، اسے انیوریزم نام کی بیماری ہوگئی تھی۔