کولمبو: (دنیا نیوز) ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستاں کے اویس منیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کیویسٹ کو شکست دے دی۔
سری لنکا کے شہر کولمبو جاری ایشین 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کے گروپ میچ میں بھارت کے پشپندر سنگھ کے خلاف پاکستان کے اویس منیر نے 2 - 4 سے فتح حاصل کی اور ساتھ ساتھ اویس منیر نے اپنے گروپ کے تینوں میچز بھی جیت لیے۔
اویس منیر کی کامیابی کا اسکور 51 - 1، 0 - 47، 0 - 66، 10 - 46، 31 - 34 اور 21 - 33 رہا۔