چترال: (دنیا نیوز) چترال شندور فیسٹیول کی رونقیں عروج پر پہنچ گئی۔
دنیا کی بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں فیسٹیول کا رنگارنگ افتتاح کیا گیا، ہزاروں کی تعداد میں شائقین اور سیاحوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
افتتاحی میچ غذر گلگت بلتستان اور چترال لاسپور کی ٹیموں میں کھیلا گیا، چترال لاسپور کی ٹیم فاتح رہی۔