انڈر 23 سکواش چیمپئن نور زمان پی ایس اے رینکنگ میں ٹاپ 50 میں شامل

Published On 04 October,2025 10:46 pm

لاہور:(ویب ڈیسک ) ورلڈ انڈر 23 سکواش چیمپئن نور زمان کی پی ایس اے رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے۔

سپورٹس بورڈ ذرائع کے مطابق نیش اوپن میں فتح کے بعد نور زمان پی ایس اے رینکنگ میں ٹاپ 50 میں آ گئے، وہ پی ایس اے رینکنگ میں اس وقت پاکستان کے ٹاپ رینکڈ پلیئر ہوگئے۔

خیال رہے ورلڈ سکواش رینکنگ میں 15 درجے بہتری کے بعد نور زمان 47ویں پوزیشن پر ہیں جب کہ پاکستان کے اشعب عرفان عالمی رینکنگ میں 56 اور عاصم خان 71ویں پوزشین پر ہیں۔