کے ایف ایل کک باکسنگ ایونٹ، پاکستان کی بشریٰ اختر نے تاریخ رقم کردی

Published On 19 October,2025 11:50 am

کولمبو: (ویب ڈیسک) کے ایف ایل کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کی بشریٰ اختر نے تاریخ رقم کر دی۔

سری لنکا میں ہونے والے ایونٹ کے ایف ایل میں بشریٰ اختر نے سری لنکا کی نمیشا کماری کی مسلسل فتوحات کو بریک لگا کر ٹائٹل جیت لیا۔

فتح کے بعد بشریٰ اختر نے اپنے کوچز، مداحوں اور خاندان والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے بہت چیلنجنگ فائٹ تھی۔

بشریٰ اختر نے کک باکسنگ فیڈریشن پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔