ٹورنٹو: (دنیا نیوز) پاکستانی سکواش کھلاڑی نور زمان نے ٹورنٹو اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرلی۔
نور زمان نے مصر کے عبدالرحمٰن نصر کو سخت مقابلے کے بعد تین ایک سے شکست دی۔
پاکستانی کھلاڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیٹ سکور 11-6، 5-11، 11-8، 11-4 سے میچ اپنے نام کیا، اس فتح کے ساتھ نور زمان نے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے اشعب عرفان پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے باعث براہ راست اگلے مرحلے میں پہنچ گئے، یہ ایونٹ ٹورنٹو اوپن سکواش پی ایس اے ورلڈ ٹور کا حصہ ہے جس کی مجموعی انعامی رقم 41 ہزار 250 امریکی ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔



