دوحہ: (دنیا نیوز) پاکستانی سنوکر سٹار شاہد آفتاب نے بھارت کے پارس گپتا کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے سٹیج ٹو میں جگہ بنا لی۔
چیمپئن شپ کے تیسرے دن پاکستان کے محمد سجاد شکست کے باوجود ایونٹ ون کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان کے شاہد آفتاب کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، راؤنڈ 16 میں شاہد آفتاب نے بھارتی کھلاڑی پارس گپتا کو چار، دو فریم سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
ان کی جیت کا فریم سکور 25-73، 94-27، 36-77، 76-58، 6-122 اور 49-60 رہا۔
شاہد آفتاب نے میچ کے دوران 72 اور 62 کے شاندار بریک بھی کھیلے، محمد سجاد جو براہِ راست راؤنڈ 32 میں شامل کیے گئے تھے، ہانگ کانگ کے فونگ کو وک وائی سے شکست کھا گئے۔
ہانگ کانگ کے وائی کی جیت کا فریم 68-33، 20-81، 6-82، 76-32، 15-68 اور 57-75 رہا۔



