جن صارفین کا ڈیٹا کمیبرج انالیٹکا سے شیؑر کیا گیا تھا ان کی تعداد پانچ کروڑ سے بہت زیادہ ہے : چیف ٹیکنالوجی آفیسر مائیک شروفر
لندن (دنیا نیوز ) کیمبرج انالیٹکا سکینڈل فیس بک کا کہنا ہے پانچ کروڑ نہیں، بلکہ آٹھ کروڑ ستر صارفین کی ذاتی معلومات لیک ہوئیں، زیادہ تر صارفین امریکی شہری تھے۔
فیس بک کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر مائیک شروفر نے اپنے بلاگ میں تسلیم کیا ہے کہ جن صارفین کا ڈیٹا کیمبرج انالیٹکا سے شیئر کیا گیا ان کی تعداد پانچ کروڑ سے بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا فیس بک اقدامات اٹھا رہا ہے کہ مستقبل میں ایسا نہ ہو، کیمبرج انالیٹکا ایک برطانوی کنسلٹنسی کمپنی ہے جس نے دو ہزار سولہ کے امریکی انتخابات کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم پر کام کیا تھا۔ فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ اگلے ہفتے کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔