نظام شمسی جیسے ایک درجن غیر فعال نظام دریافت، سائنسدانوں کی نئی تحقیق

Last Updated On 05 April,2018 12:47 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے ماہر فلکیات چارلز ہیلی اور ان کے ساتھیوں نے ایک نئی تحقیق کے ذریعے ہمارے نظام شمسی سے مماثلت رکھنے والے ایک درجن غیر فعال نظام دریافت کئے ہیں۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کی دوربین چندرا ایکس رے کے آرکائیو ڈیٹا سے حاصل کردہ ڈیٹا پر تحقیق کی گئی، رپورٹ کے مطابق ہمارے نظام شمسی جیسے ایک درجن غیر فعال نظام دریافت ہوئے ہیں جن میں ستارے نہ نظر آنے والے ساتھی یعنی بلیک ہول کے گرد چکر لگا رہے ہیں، ہماری کہکشاں کے بیچوں بیچ ‘سیجیٹیریئس اے’ نامی بہت بڑا بلیک ہول ہے جس کے ارد گرد گیس اور گرد و غبار ہے، یہاں بڑے ستارے بنتے ہیں، یہ ستارے وہیں رہتے ہیں، وہیں مرتے ہیں اور بلیک ہولز میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔