صرف ایک دن میں تعمیر ہونیوالا تھری ڈی پرنٹڈ گھر

Last Updated On 06 April,2018 10:56 am

ایک روز میں بنائے جانے والے اس گھر کی قیمت پاکستانی روپوں میں تقریباً بارہ لاکھ روپے بنتی ہے

لاہور(نیٹ نیوز) کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا گھر صرف ایک دن میں تعمیر ہوجائے اور اس کی قیمت بھی مناسب ہو؟ اگر جواب ہاں ہے تو جان لیجئے کہ ایسا اب ممکن ہے۔ آج کل جہاں تھری ڈی پرنٹنگ سے جسمانی اعضا بنائے جارہے ہیں وہیں اب گھر بھی بننے شروع ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دکھائی گئی تصویر میں موجود گھر تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے صرف ایک دن میں تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کی تعمیری لاگت صرف 10134 ڈالر یعنی تقریباً بارہ لاکھ پاکستانی روپے ہے ۔

تھری ڈی پرنٹنگ کمپنی Apis Cor نے یہ گھر ایک موبائل پرنٹر کے ذریعے بنایا ہے جو دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ گھر ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ گھر 175 سال تک کھڑا رہ سکتا ہے اور سخت ترین موسم کو بھی جھیل سکتا ہے۔ اس گھر کا سٹرکچر کنکریٹ سے پرنٹ کیا گیا ہے جبکہ کھڑکیاں، دروازے اور تازہ پینٹ کے بعد اس کا نقشہ ہی بدل جاتا ہے۔
 




Recommended Articles