جنک فوڈ کا زیادہ استعمال ڈپریشن کا سبب

Last Updated On 06 April,2018 11:22 am

اس غذا کے مسلسل استعمال سے انسان کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کے کام کرنے کی رفتار میں سستی بڑھتی جاتی ہے

لاہور(نیٹ نیوز) ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ جنک فوڈ کا زیادہ استعمال نہ صرف آپ کے وزن میں اضافہ کرے گا بلکہ یہ آپ کے اندر ڈپریشن پیدا کرنے کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

اس سے قبل کئی بار اس بات کی تصدیق کی جاچکی ہے کہ جنک فوڈ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے ۔تازہ ترین تحقیق کے مطابق جنک فوڈ سب سے پہلے آپ کے وزن میں اضافہ کرتا ہے جس سے آپ کے کام کرنے کی رفتار سست ہوتی ہے ، آپ صحیح کارکردگی نہیں دکھا پاتے اور یوں آپ ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اس سے پہلے یہ تحقیق بھی سامنے آچکی ہے کہ ڈپریشن وزن میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے کیونکہ ڈپریشن میں لوگ لاشعوری طور پر زیادہ کھانے لگتے ہیں۔ نیند کی کمی کا تعلق بھی ڈپریشن اور وزن میں اضافے سے ہے ۔ نیند کی کمی بھوک میں بھی اضافہ کرتی ہے۔