جاپانی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ اور اطمینان سے کھانا کھانے والے افراد موٹاپے سے دور رہتے ہیں
ٹوکیو (نیٹ نیوز) جبکہ عجلت میں کھانا کھانے والے افراد موٹاپے کا آسانی سے شکار بن جاتے ہیں۔ ماہرین کی پانچ برسوں پر مشتمل تحقیق میں 59 ہزار 7 سو افرادکے معمولات زندگی کا جائزہ لیا گیا جس کا مقصد کھانا کھانے کے انداز و عادات کا موٹاپے پر ہونیوالے اثرات کا مشاہدہ کرنا تھا۔
تحقیق میں مریضوں کوتین گروپوں میں تقسیم کردیا گیا ۔ پہلے گروپ میں جلدی جلدی کھانا کھانے والے ، دوسرے گروپ میں معمول کے انداز میں اور تیسرے گروپ میں آہستہ آہستہ کھانا کھانے والے مریضوں کو رکھا گیا تھا۔ مریضوں کے جوابات سے موصول ہونیوالے نتائج کو مرتب کرنے کے دوران حیران کن بات سامنے آئی کہ جلدی جلدی کھانا کھانے اور درست طریقے سے نوالے نہ چبانے والے مریضوں میں سے 45 فیصد افراد موٹاپے کا شکار ہوگئے جبکہ آہستہ آہستہ کھانا کھانے والے افراد کے وزن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔