ویوو موبائلز نے اپنا نیا ماڈل وی نائن متعارف کرا دیا

Last Updated On 06 April,2018 08:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لانچنگ تقریب میں آئے شرکا نے چار جی ریم اور 64 جی بی سٹوریج کے حامل فون کی پسندیدگی کی سند دی۔ رنگارنگ تقریب میں شرکا کے لئے میوزک کنسرٹ بھی سجایا گیا۔

سمارٹ فونز میں ویوو کی بدولت ایک نیا شاہکار متعارف کرا دیا گیا ہے۔ سنہرے اور کالے 2 رنگوں میں متعارف کرایا جانے والے فون کی لانچنگ تقریب لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

ویوو پاکستان کے سی ای او ایکرک کونگ نے بتایا کہ وی نائن سمارٹ فون میں وسیع سٹوریج ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرنے والے فون میں سولہ میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے بیک جبکہ 24 میگا پکسل کا کیمرہ فرنٹ پر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں وی نائن سمارٹ فون صارفین کو پسند آئے گا۔ تقریب میں ڈیزائنر فہد حسین کے ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے جبکہ مختلف گلوکاروں میں بھی سروں کا جادو جگایا۔