کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اعتراف کیا ہے کہ میسنجر میں ہونے والی پرائیویٹ چیٹ کو فیس بک اسکین کر لیتا ہے۔ میسنجر میں آنے والے ہر قسم کے پیغامات، وائس میسجز، ویڈیوز، فوٹوز سب کو ازخود نظام کے تحت اسکین کیا جاتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق زکربرگ نے واضح کیا کہ میسنجر پر اسکین کیا گیا مواد اشتہارات کےلیے قطعی استعمال نہیں ہوتا، کمپنی توہین آمیزیا اشتعال انگیزی پر مبنی مواد کو اسی طریقہ کار کے تحت روک دیتی ہے جس طرح فیس بک ایسے مواد کو بلاک کرنے کےلیے ٹولز کا استعمال کرتی ہے۔ فیس بک کے ترجمان نے مثال دی کہ اگر دو افراد آپس میں میسنجر پر پیغامات بھیج رہے ہیں تو اسی وقت ازخود نظام فعال ہوجاتا ہے جو خود کار طریقے سے بھیجی
دوسری جانب نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں مارک زکربرگ نے بتایا کہ میسنجر میں آنے والا ہر قسم کا مواد (پیغامات، وائس میسج، ویڈیوز، فوٹوز سب کو) ازخود نظام کے تحت اسکین کیا جاتا ہے۔ یہ نظام میسنجر میں بھیجے جانے والے ہر میسج کو فوری طور پر اسکین کرتا ہے تاکہ اس بات کا پتا لگایا جاسکے کہ شیئر ہونے والا پیغام فیس بک کمیونٹی کی پالیسیوں اور اصولوں کے برخلاف تو نہیں؟ اگر فیس بک کی مروجہ پالیسیوں کے خلاف کوئی بھی مواد اسکین ہوتا ہے تو اسے فوری طور پر بلاک کردیا جاتا ہے۔