پرانے آئی فونز سے کارآمد پرزے نکالنے والا روبوٹ

Last Updated On 23 April,2018 07:17 pm

سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) امریکا اور یورپ کے صارفین ہر سال نیا فون خریدتے ہیں اور پرانا فون اونے پونے داموں فروخت کردیتے ہیں۔ اب ایپل نے ان پرانے فونز کو ری سائیکل کرنے کےلیے ایک جدید ترین روبوٹ تیار کیا ہے۔

ایپل کمپنی نے پرانے آئی فونز کو ری سائیکل کرنے کے لیے ایک جدید روبوٹ تیار کیا ہے جوایک گھنٹے میں 200 آئی فون کو ری سائیکل کرتا ہے۔ اس روبوٹ کو ڈیزی کا نام دیا گیا ہے۔ ڈیزی آئی فون کے 9 ماڈلز کو ماحول دوست طریقےسے ری سائیکل کرنے کا کام کرتا ہے۔ ایپل کا ڈیزی نامی یہ جدید روبوٹ دو سال قبل بنائے گے ری سائیکلنگ روبوٹ لائیام کی جدید شکل ہے۔

ڈیزی پرانے آئی فون سے کارآمد پرزے کو الگ کرتا ہے تاکہ کوئی پرزہ ضائع نہ ہو اور اسے دوبارہ استعمال کیا جا سکے۔