امریکی ایئرلائن سائوتھ ویسٹ نے جہازوں کی چیکنگ شروع کر دی

Last Updated On 23 April,2018 09:30 pm

نیویارک (دنیا نیوز ) امریکا کی ائیرلائن ساؤتھ ویسٹ نے گزشتہ ہفتے ہوئے انجن حادثے کے بعد جہازوں کی چیکنگ شروع کر دی، اس کام کے لئے چالیس پروازیں منسوخ کر دیں۔

امریکا کے شہری ہوا بازی کے ادارے سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور یورپی ایوی ایشن نے فضائی کمپنی کو جہازوں کی جانچ پڑتال اور مرمت کے لئے بیس دن کا وقت دیا تھا۔

کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کے پیش نظر جہازوں کی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے اور یہ کام اگلے تیس دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔

سترہ اپریل کو دوران پرواز جہاز کا انجن پھٹ گیا تھا اور حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی تھی۔