دمشق (دنیا نیوز ) شام پر حملے پر امریکی عوام حکومت کے خلاف ہو گئے، شکاگو میں حکومت مخالف ریلی نکالی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا حکومت جھوٹ بولتی ہے۔
سیکڑوں لوگوں نے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا، ان پر لوگو امریکا جھوٹ بول رہا ہے ، شام میں جنگ بند کرو اور امریکا شام سے نکل جاؤ جیسے نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا امریکا جھوٹ بولتا ہے اور ایک آزاد ملک میں فوجی مداخلت کے لئے غلط جواز پیش کر رہا ہے، ہر ملک کے شہریوں کو اپنے مقدر کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیئے، شام کے شہر دوما پر مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے پر امریکا اور اس کے اتحادیوں نے تیرہ اپریل کو شام پر میزائلوں سے حملے کئے۔