وزیرِاعظم نے استعفیٰ دیدیا، آرمینیا میں دو ہفتوں سے جاری احتجاج ختم

Last Updated On 23 April,2018 09:40 pm

یریوان: (دنیا نیوز) آرمینیا میں دو ہفتوں سے جاری احتجاج کا وزیرِاعظم سیرج سرکشان کے استعفیٰ پر خاتمہ ہو گیا۔ خبر کا سامنے آنا تھا کہ مظاہرین کا احتجاج جشن میں بدل گیا۔

آرمینیا میں جاری بحران کا وزیرِاعظم کے استعفی پر خاتمہ ہو گیا۔ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے مستفعی ہو رہا ہوں۔ روسی صدر پیوٹن کے قریبی سمجھے جانے والے وزیرِاعظم کے اعلان کے بعد دو ہفتوں سے جاری احتجاج اختتام پذیر ہو گیا۔

دس سال تک عہدہ صدارت پر براجمان رہنے کے بعد سیرج سرکشان کو پارلیمنٹ کی جانب سے پچھلے ہفتے وزیرِاعظم منتخب کیا گیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر کی پولیس سے رہائی اور استعفیٰ کی خبر کا سامنے آنا تھا کہ مظاہرین کا احتجاج جشن میں تبدیل ہو گیا۔ احتجاج میں شامل فوجی جوان کو بھی لوگوں نے اپنے کندھوں پر اٹھا لیا۔

یاد رہے کہ آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں سابق صدر سیرز سارکیزیئن کے بطور وزیرِاعظم انتخاب کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ گزشتہ دو ہفتے سے جاری تھا۔