امریکہ: اڑنے والی کارکی ٹیسٹ فلائٹ

Last Updated On 08 June,2018 10:43 am

لاہور(نیٹ نیوز) اڑنے والی کا ر اب کہانیوں اور خوابوں سے نکل کر حقیقت کا ر و پ دھا ر چکی ہے ۔ امریکی کمپنی نے دنیا کی پہلی حقیقی اْڑان بھرنے والی گاڑی متعارف کروادی ہے.

کٹی ہاک نامی یہ گاڑی 10 بیٹریوں سے چلتی ہے جبکہ یہ زمین سے 10 فٹ کی اونچائی پر 20 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اْڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس گاڑی میں ایک ہی فرد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ یہ فی الحال ٹیسٹ فلائٹ کیلئے پیش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گاڑی کی قیمت اور اس کی مارکیٹ میں فروخت کی کوئی حتمی تاریخ فی الحال نہیں دی گئی ہے۔