چین میں سمارٹ فون مالکان کیلئے الگ فٹ پاتھ قائم

Last Updated On 07 June,2018 11:59 am

بیجنگ (دنیا نیوز ) فون پر دھیان ارد گرد کی پرواہ نہیں، چین میں سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کیلئے الگ فٹ پاتھ بنا دیا گیا۔

چین میں " فون زومبیز" کے لیے الگ فٹ پاتھ قائم جہاں صرف سمارٹ فونز استعمال کرنے والے چل سکیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ فون زومبیز ارد گرد سے بے خبر آہستہ چلتے ہیں۔

80 سینٹی میٹر چوڑی اور سو میٹر لمبی اس لین پر سمارٹ فون کی تصویر بھی بنائی گئی ہے جس سے پیدل چلنے والے پہچان جاتے ہیں کہ یہ الگ لین ہے اور گاڑی چلانے والے سمجھ جاتے ہیں کہ یہ لین فون زومبیز کے لیے ہے۔