پورٹ لوئس (اے پی پی) ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ گھر میں صافی کے طور پر بیک وقت کئی کاموں میں استعمال ہونیوالے تولئے فوڈ پوئزننگ کا سبب بن رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے 100 باورچی خانوں کے ان تولیوں کی جانچ کی جو ایک ماہ سے استعمال میں تھے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ مختلف کاموں کیلئے استعمال ہونیوالے تولئے میں ای کولی‘‘ نامی جراثیم کے پائے جانے کے زیادہ امکانات بطور خاص ان تولیوں یا صافیوں میں ملے جن کا برتن مانجنے، سلیب یا فرش کو صاف کرنے اور ہاتھ خشک کرنے جیسے کاموں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔بھیگے تولیوں یا پھر جہاں گوشت کھایا جاتا ہے وہاں ایسے جراثیم پائے جانے کے بھی امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔